محبت کے م کا سفر
محبت کے م کا سفر بہت طویل ہے اس م سے صرف محبت نہیں بنتا بلکہ اس سفر کے ہر پہلو کا "م" سے ہی تعلق ہے۔۔ مروت،م منت،م ۔مدد،م محنت، م محبوب، م مشتمل، م مختلف م محکوم،م محسوس،م ،محروم،م سب سے پہلےتو مروت جنم لیتی ہے ہم چاہ کر بھی محبوب کو کچھ مزاج کے خلاف نہیں کہ پاتے منہ پر مرکوز مروت کا تالا کبھی کھل نہیں پاتا کبھی کبھار انسان عجیب حالت سے دو چار رہتا ہے ہم سامنے والے شخص کی مروت میں اسی کی پسند نا پسند کو فوقیت دیتے ہیں کہ کہیں کچھ برا نہ لگ جائے ہم خود کی پسند کو پس پشت ڈال کر رنگ بھی سامنے والے کی پسند کے منتخب کرنے لگتے ہیں۔۔ مروت رنگلے پانی پرچلنے کی ما نند ہے جتنا بھی بچ کر چلیں پاؤں پررنگ آ ہی جاتا ہے پھر مختلف سمجھنے کارور پروان چڑھتا ہے اپنا محبوب گارے کا ہی کیوں نہ ہو سونے کے مانند لگتا ہے سب سے پیارا سب سے خاص سب سے مختلف پھر آ نکھوں کو کوئی اور اچھا ہی نہیں لگتا محبوب کی خامیاں بھی سر ماتھے پر محبت کے م میں مجھے محسوس کا تعلق بہت گہرا لگتا ہےیاں یوں کہوں کہ اس محسوس سے محبت کے عروج و زوال کا کھیل شروع ہو جاتا ہے دل کی دھڑکن بھی اسی کے نام سے مچلنے لگتی ہے سامنے...