اشاعتیں

جنوری, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سورہ کہف

Copied سورۃ الکہف میں نے دو سال لگائے سورہ کہف کو سمجھنے میں اور 120  تفاسیر کا مطالعہ کیا جن میں اردو اور عربی کی تفاسیر کا مطالعہ کیا اس کے علاوہ ایک فارسی تفسیر بھی تھی۔  ہم اس سورۃ کو صرف غار والوں کا واقعہ سمجھتے ہیں مگر اصل مدعا جو ہے اس کی طرف کسی کی نظر ہی نہیں گئی۔  تو اس سورۃ کا مقصود یا لب لباب یا سینٹرل آئیڈیا کہہ لیں یہ ہے کہ  اللہ اس دنیا میں لوگوں کو آٹھ طرح کے حالات سے آزماتے ہیں، عزت ، ذلت ، صحت ، بیماری ، نفع ، نقصان ، خوشی ، غمی ۔ ہر بندہ ہر وقت ان میں سے کسی ایک حال میں ہوتا ہے۔ ان آٹھ کو اگر تقسیم کریں تو دو دو حالات میں تقسیم ہوں گے۔ لہٰذا یا تو اچھے حالات ہوں گے یا برے۔ یعنی یا تو بندہ عزت میں ہو گا یا ذلت میں۔ یا صحت ہو گی یا بیماری۔ تو اللہ دو حالات میں آزماتے ہیں یا تو اچھے یا برے۔ اللہ تعالیٰ آزماتے ہیں کہ یہ بندہ اچھے حالات میں شکر کرتا ہے  یا نہیں اور برے حالات میں صبر کرتا ہے یا نہیں۔ تو اس طرح دو پیپر بنے ایک شکر کا پیپر اور  دوسرا صبر کا پیپر۔ اب اگر بندے نے اچھے حالات میں شکر کیا تو اس نے پیپر کو پاس کیا اور  اگر ناشکری کی تو اس پیپر کو فیل کیا ۔ اور اگ...

صبر اور اللہ

کبھی کبھی ہم ایسی تکلیفوں میں ہوتے ہیں جو کسی کو بتا بھی نہیں سکتے ہم اکیلے ہی لڑ رہے ہوتے ہیں یہاں تک کہ ہمارے ماں باپ کو بھی پتہ نہیں ہوتا کہ ہم اپنے اندر کیا جھیل رہے ہیں اُس وقت زہن میں عجیب و غریب وسوسے آتے ہیں شیطان کی سازشیں عُروج پر ہوتی ہیں کہ کسی طرح بندے کو مایوس کر دے اُسے یقین دلا دے کہ تیری دُعاؤں کا کوئی فائدہ نہیں تجھے کچھ نہیں ملنے والا, اُس وقت ہم بالکل تنہا ہوتے ہیں ہماری ازیتیں بہت گہری ہوتی ہیں مگر کوئی سمجھنے والا نہیں ہوتا ہم دوسروں کو دیکھتے ہیں کہ اُن کے پاس تو سب کچھ ہے حالانکہ وہ کوئی اتنے اچھے بھی نہیں تو ہمارے کون سے گناہ ہیں آخر, یہ ساری تکلیفیں ایک ہی وقت دے کر اللہ اپنے بندے کا امتحان کرتا ہے ایک ساتھ ہی صبر, ایمان, خوف اور شیطان کی چالوں میں نہ آنے کا امتحان, اللہ دیکھ رہا ہوتا ہے کہ آخر میرا بندہ میرا کتنا مطیع ہے اسے وسوسے آتے ہیں پھر بھی یہ ایمان رکھتا ہے کہ جس نے تکلیف دی وہ لازمی اسے ختم بھی کرے گا , یہ اپنے آس پاس لوگوں کو دیکھتا ہے جن کے پاس بناء کچھ کیے سب کچھ ہے مگر یہ صبر کر رہا ہے کہ اللہ جن سے محبت کرتا ہے بس اُنھیں آزماتا ہے, یہ اپنی تکلیفو...