صبر اور اللہ
کبھی کبھی ہم ایسی تکلیفوں میں ہوتے ہیں جو کسی کو بتا بھی نہیں سکتے ہم اکیلے ہی لڑ رہے ہوتے ہیں یہاں تک کہ ہمارے ماں باپ کو بھی پتہ نہیں ہوتا کہ ہم اپنے اندر کیا جھیل رہے ہیں اُس وقت زہن میں عجیب و غریب وسوسے آتے ہیں شیطان کی سازشیں عُروج پر ہوتی ہیں کہ کسی طرح بندے کو مایوس کر دے اُسے یقین دلا دے کہ تیری دُعاؤں کا کوئی فائدہ نہیں تجھے کچھ نہیں ملنے والا, اُس وقت ہم بالکل تنہا ہوتے ہیں ہماری ازیتیں بہت گہری ہوتی ہیں مگر کوئی سمجھنے والا نہیں ہوتا ہم دوسروں کو دیکھتے ہیں کہ اُن کے پاس تو سب کچھ ہے حالانکہ وہ کوئی اتنے اچھے بھی نہیں تو ہمارے کون سے گناہ ہیں آخر, یہ ساری تکلیفیں ایک ہی وقت دے کر اللہ اپنے بندے کا امتحان کرتا ہے ایک ساتھ ہی صبر, ایمان, خوف اور شیطان کی چالوں میں نہ آنے کا امتحان, اللہ دیکھ رہا ہوتا ہے کہ آخر میرا بندہ میرا کتنا مطیع ہے اسے وسوسے آتے ہیں پھر بھی یہ ایمان رکھتا ہے کہ جس نے تکلیف دی وہ لازمی اسے ختم بھی کرے گا , یہ اپنے آس پاس لوگوں کو دیکھتا ہے جن کے پاس بناء کچھ کیے سب کچھ ہے مگر یہ صبر کر رہا ہے کہ اللہ جن سے محبت کرتا ہے بس اُنھیں آزماتا ہے, یہ اپنی تکلیفوں میں بالکل تنہا ہے حتی کہ کسی کو کہہ بھی نہیں سکتا مگر یہ مجھے بتاتا ہے ان ساری چیزوں کا اللہ امتحان کرتا ہے اللہ سورۃ بقرہ کی آیت 155 میں فرماتا ہے!
" اور (دیکھو) ہم تمہارا امتحان کریں گے کسی قدر خوف سے اور فاقہ سے اور مال اور جان اور پھلوں کی کمی سے"
یہاں پھلوں کی کمی سے مُراد آسائشوں کی کمی ہے جن چیزوں کی ہمیں ضرورت ہے اُن کی کمی ہے کہ اگر حلال نہیں مل رہا تو ہم حرام کی طرف جاتے ہیں یا نہیں پھر آگے اللہ فرماتا ہے " اور آپ ایسے صابرین کو خوشخبری سُنا دیجئیے (جن کی یہ عادت ہے) کہ جب انہیں کوئی مصیبت آتی ہے تو یہ کہتے ہیں ہم تو اللہ ہی کی ملک ہیں اور ہم سب اللہ ہی کے پاس جانے والے ہیں" اور پھر اللہ ایسے بندوں کو خوشخبری دیتا ہے کہ" یہی لوگ ہیں جن پر خاص خاص رحمتیں اُن کے پروردگار کی طرف سے ہونگی اور عام رحمتیں بھی ہونگی اور یہی لوگ ہیں جن کی (حقیقت حال تک) رسائی ہوگی.
تو اللہ کے لیے صبر کریں صبر کرنا بہت مشکل ہے جبھی اس کے زریعے مومن کی آزمائش کی جاتی ہے ہماری آزمائش بھی ہمارے ایمان کے مطابق کی جاتی ہے جس کا ایمان زیادہ ہوتا اُس کی آزمائش بھی زیادہ ہوتی ہے اور اسی کے زریعے اللہ بندوں کو اپنے قریب کرتا ہے اور ایک دن انہیں اُس سے زیادہ ملتا ہے جس کے وہ طلبگار ہوتے ہیں اللہ سب کی تکلیفوں کو آسان کریں .
دعاؤں کی طلبگار
keep it up👍welldone bruh
جواب دیںحذف کریںBehtareen.... Love it ❣️
جواب دیںحذف کریںAllah kabhi apny bndo ko akela nhi chorta. Alhamdulillah
جواب دیںحذف کریںBeshak❤Ameen🤩😍boht acha likha ha👍Allah g ap kay ilam mein izafa farmaye🤩😍
جواب دیںحذف کریںkch log khud hi apny aas paas k logon se rabty khtm kr leity hn ��
جواب دیںحذف کریںMashallah.......keep it up❤️❤️
جواب دیںحذف کریں