کبھی کبھی ہم ایسی تکلیفوں میں ہوتے ہیں جو کسی کو بتا بھی نہیں سکتے ہم اکیلے ہی لڑ رہے ہوتے ہیں یہاں تک کہ ہمارے ماں باپ کو بھی پتہ نہیں ہوتا کہ ہم اپنے اندر کیا جھیل رہے ہیں اُس وقت زہن میں عجیب و غریب وسوسے آتے ہیں شیطان کی سازشیں عُروج پر ہوتی ہیں کہ کسی طرح بندے کو مایوس کر دے اُسے یقین دلا دے کہ تیری دُعاؤں کا کوئی فائدہ نہیں تجھے کچھ نہیں ملنے والا, اُس وقت ہم بالکل تنہا ہوتے ہیں ہماری ازیتیں بہت گہری ہوتی ہیں مگر کوئی سمجھنے والا نہیں ہوتا ہم دوسروں کو دیکھتے ہیں کہ اُن کے پاس تو سب کچھ ہے حالانکہ وہ کوئی اتنے اچھے بھی نہیں تو ہمارے کون سے گناہ ہیں آخر, یہ ساری تکلیفیں ایک ہی وقت دے کر اللہ اپنے بندے کا امتحان کرتا ہے ایک ساتھ ہی صبر, ایمان, خوف اور شیطان کی چالوں میں نہ آنے کا امتحان, اللہ دیکھ رہا ہوتا ہے کہ آخر میرا بندہ میرا کتنا مطیع ہے اسے وسوسے آتے ہیں پھر بھی یہ ایمان رکھتا ہے کہ جس نے تکلیف دی وہ لازمی اسے ختم بھی کرے گا , یہ اپنے آس پاس لوگوں کو دیکھتا ہے جن کے پاس بناء کچھ کیے سب کچھ ہے مگر یہ صبر کر رہا ہے کہ اللہ جن سے محبت کرتا ہے بس اُنھیں آزماتا ہے, یہ اپنی تکلیفو...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Shukria