غیر ‏مضبوط ‏رشتے

بذدل لوگ بے معنی اور غیر مضبوط رشتوں کو فروغ دیتے ہیں اور پھر راستے میں چھوڑتے دیتے ہیں اتنا وقت ضائع کرتے ہیں صرف اور صرف اپنی نفس کی تسکین میں۔۔ اگر کسی سے رات رات جاگ کر باتیں کرنے کا حوصلہ ہے تو پھر ہاتھ تھام لینے کا حوصلہ کیوں نہیں ہو سکتا۔۔ ادمیوں میں تو اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ اگے بڑھ کر کسی کو ہمیشہ کے لیے اپنا ہم سفر چن لیں۔۔ بند کر دیں کسی کی وقت گزاری کا ذریعہ بننا کسی سے تو رشتہ جوڑنا ہے پھر اسی سے کیوں نہیں جس کا وقت ضائع کرتے ہیں۔۔ مگر یہاں مسلہ ایک انسان کا وقت برباد کرنے کا نہیں ہے لوگ ایک دوسرے کو بس دل بہلاوے کی چیز سمجھ کے چھوڑتے کے لیے اپناتے ہیں۔۔ 
بات صرف سمجھنے کی ہے بس بات ہے رسوائ کی۔۔ایسے لوگوں اور راستوں کو چھوڑ دیں جو نا پایہ دار ہو جو راستہ کہیں نہیں نکلتا اسے ترک کردیں خود کو اتنا مضبوط بنائیں کے کوئ چھوڑنے لگے تو روح میں ایک دفعہ تکلیف تو ہو۔۔ خود کو بے وقعت نہ بنائیں کے کوئ چھوڑنے سے پہلے سوچے بھی نہ۔۔

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گھاٹے کے قیمتی سودے

سورہ کہف

صبر اور اللہ