لوگوں کا انتخاب
ہم چیزوں کو خود کے لیے چن سکتے ہیں مگر انسانوں کا انتخاب کرنا مشکل عمل ہے . مجھے لگتا ہےہمیں اس دنیا میں لوگوں سے خود ملایا جاتا ہے ہمیں کن لوگوں سے ملنا ہے کس خاندان میں پیدا ہونا ہے یہ رشتوں کا انتخاب انسان کے اختیار میں نہیں رکھا گیا اسی لیے لوگوں سے تعلق ایک آزمائش ہے کڑی آزمائش۔۔ عارضی رشتے اور بھی مشکل خندق ہوتے ہیں ہم چاہ کر بھی لوگوں کو ہمارا انتخاب کرنے کے لیے۔ آمادہ نہیں کر سکتے۔۔۔ کچھ لوگ تو بارش کی بوندوں کی طرح ہوتے ہیں جنہیں پانے کی جستجو میں ہاتھ گیلے تو ہو جاتے ہیں مگر حاصل کچھ نہیں ہو سکتا۔۔لوگوں کو ہمارے لئے مشعل بھی بنایا جاتا ہے کسی کے لیے ہمیں سارا جہاں بنایا جاتا ہے۔۔ ہر کوئی کسی نہ کسی انسان کی جستجو میں اپنے ہی مدار میں گردش کرتے ہیں۔۔من پسند انسان تو کڑا امتحان۔ ہے کسی کو چھاوں سے نکال کر کڑی دھوپ میں کھڑا کردیا جاتا ہے اور کسی کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں کھڑا کردیا جاتا ہے۔۔انسانوں میں سے انسان کا چناؤ رسوائی کا کھیل ہے۔۔۔
❤️!It's really heart touching
جواب دیںحذف کریںThank you
حذف کریںBohat Bahtareen Lafzoo Ka chunao hai apka... Behad khubsorat or Bahtareen likha hai apne
جواب دیںحذف کریںThank you
حذف کریںSelection of words are very amazing👌👌👌👌👌 you are 100% right
جواب دیںحذف کریں